سعودی عرب کی  خاشقجی کے قتل کے اصلی حقائق کو چھپانے کی کوشش

نیویارک ٹائمز نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب، صحافی خاشقجی کے قتل کے 5 اصلی گواہوں کو موت کی سزا دیکر صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے اصلی حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب،  صحافی خاشقجی کے قتل کے 5 اصلی گواہوں کو موت کی سزا دیکر صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے اصلی حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھیں سعودی عرب کے تیل اور دولت پر لگی ہوئی ہیں اور ٹرمپ کی نگاہيں سعودی عرب کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر بالکل بند ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب بڑے پیمانے پر ڈالر اور درہم و دینار خرچ کرکے خاشقجی کے قتل کے اصلی حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے انسانیت کی تمام حدوں کو روند دیا ہے محمد بن سلمان کی رفتار سے ثابت ہوگیا ہے کہ خطے میں خطرہ ایران نہیں بلکہ سعودی عرب خطرہ بن گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے خاشقجی کے قتل کا ایک بار پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاشقجی کی جسد کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قتل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب ابھی تک خاشقجی کی لاش حوالے کرنے سے گریز کررہا ہے۔

News Code 1885671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =