مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھ روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ کیلیفورنیا کی بٹ کاؤٹی کے ناظم کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا سے مزید 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ کیلیفورنیا میں لگی کیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سےزیادہ متاثر کیا ہے، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 7,000 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔آگ کے بعد 52 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، کیمپ فائر کے نتیجے میں شمالی کیلیفورنیا کا 117,000 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب جنوبی کیلیفورنیا میں ووسلے فائر سے 57,000 عمارات خطرے میں ہیں جب کہ 93 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواؤں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھ روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
News ID 1885587
آپ کا تبصرہ