13 نومبر، 2018، 12:24 PM

سعودی عرب سے یورپی یونین کے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ

سعودی عرب سے یورپی یونین کے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ

یورپی یونین میں ہالینڈ کے نمائندے نے 55 نمائندوں کے ہمراہ سعودی عرب سے یورپی یونین کے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این آر سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین میں ہالینڈ کے نمائندے نے 55 نمائندوں کے ہمراہ  سعودی عرب سے یورپی یونین کے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو ایک خط لکھا ہے جس میں سعودی عرب کی مجرمانہ پالیسیوں  اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے پیش نظر یورپی یونین کے سفیر کو سعودی عرب سے فوری طور پر واپس بلانا چاہیے سعودی عرب آشکارا طور پر انسانی حقوق کی صریخ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔

News Code 1885582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha