ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری سے 14 کرد ہلاک

ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے کم سے کم 14 کرد باغی ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے کم سے کم 14 کرد باغی ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔  ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں کی جانے والی کارروائی میں کم سے کم 14 کرد باغیوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ علیحدگی پسند کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔

News Code 1885575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =