11 نومبر، 2018، 11:59 AM

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شمالی کیلیفورنیا سے مزید 14 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ کیلیفورنیا کے جنگلات اور آگ سے بچاؤ کے محکمے کے ترجمان اسکاٹ میکلئن نے بتایا کہ 14 افراد کی لاشیں ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں واقعے ایک قصبے پیراڈائز سے ملی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جلنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے

کیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سےزیادہ متاثر کیا ہے، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 6700 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ آگ کی وجہ سے اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو آگ کو تاریخ کی خطرناک ترین آگ بنا سکتا ہے۔

News Code 1885533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha