پاکستان میں اربوں روپے کی چینی غائب

پاکستان میں بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔  اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے معاملے میں اومنی گروپ کے خلاف کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سندھ بینک نے اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کے خلاف کرمنل درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے اومنی گروپ ؍ شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

News Code 1885532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =