روس میں طالبان کا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

روس میں جاری افغان امن مذاکرات کے دوران طالبان وفد نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں جاری افغان امن مذاکرات کے دوران طالبان وفد نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق روس کی میزبانی میں ماسکو میں جاری افغان امن مذاکرات کا سلسلہ آج دوسرے بھی جاری ہے۔ تین روزہ کانفرنس میں آج بھی سربراہی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کی۔آج کے سیشن میں طالبان کے مطالبے پر بحث کی جائے گی، افغان حکومت اور امریکی حکام طالبان مطالبے پر اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے جب کہ دیگر ممالک کی رائے بھی لی جائے گی جس کے بعد  دیگر معاملات پر بھی گفت و شنید ہو گی اور پھر آج حتمی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔اس سے قبل طالبان وفد کے سربراہ نے 17 سالہ افغان جنگ کے خاتمے کوامریکی فوجیوں کے مکمل انخلا سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن ٹھوس اقدامات کی عملی تعبیر کے بغیر ہر قسم کے بحث و مباحثے ناکام ثابت ہوں گے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ امن کانفرنس کا مقصد مشترکہ جدوجہد کے ذریعے افغانستان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، اس سلسلے میں روس تمام فریقین کی سنجیدہ اوربامقصد بات چیت اور مثبت نتائج کیلئے پرُامید ہے جس کے لیے تمام فریقین کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے آزاد پلیٹ فارم فراہم کیا۔

News Code 1885528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =