مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں، ایوان زیریں میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر ایک نشست کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 281 نشستوں کا رزلٹ آگیا ہے جس میں ریپبلکن پارٹی کی 140 اور ڈیموکریٹس نے 141 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایوان بالا میں ریپبلکنز کو ڈیموکریٹس کی 38 کے مقابلے 12 نشستوں سے برتری حاصل ہے. امریکہ میں وسط مدتی انتخاب میں اب تک دستیاب نتائج کے مطابق کانگریس کے ایوان زیریں، ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 281 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے، جس کے مطابق ریپبلکن پارٹی 140 جبکہ ڈیموکریٹس 141 نشستیں حاصل کر سکے ہیں۔ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کی پارٹی پوزیشن ریپبلکن پارٹی کی 50 اور ڈیموکریٹس کی 38 نشستیں ہیں۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں، ایوان زیریں میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر ایک نشست کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
News ID 1885419
آپ کا تبصرہ