مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں ایک رہائشی گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت ہنگامی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ روس کے جنوب مغربی سائیبرین خط کیمیروو میں اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ ایک جھلس کر زخمی ہو گیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
روس میں ایک رہائشی گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
News ID 1885412
آپ کا تبصرہ