چین میں 31 گاڑیوں کے تصادم میں15افراد ہلاک

چین کے شمال مغربی صوبے گان سو کی ایک ایکسپریس وے پر31 گاڑیوں کے تصادم میں15افراد ہلاک اور44زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے گان سو کی ایک ایکسپریس وے پر31 گاڑیوں کے تصادم میں15افراد ہلاک اور44زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے10کی حالت نازک ہے ،جن کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاور کرین ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور وہ ایک لائن میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ٹرک انہیں گھسیٹاتا ہوا دور تک لے گیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہو گیا۔تاہم اسے گرفتار کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

News Code 1885363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =