اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں غائب

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئیں،نیب لاہور نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاڑیاں ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئیں،نیب لاہور نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاڑیاں ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو جاری کیے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ گلبرگ تھری ، لاہور میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے دو قیمتی گاڑیاں غائب ہیں۔نیب کی جانب سے غائب ہونے والی مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اورلینڈ کروزر نمبر AY-19 کی تفصیلات ایکسائزکو بھجوا دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کرے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے۔

News Code 1885318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =