ایک تہائی امریکی  شہری میڈیا کو عوام کا دشمن سمجھتے ہیں

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 33 فیصد امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 33 فیصد امریکی میڈیا کو عوام کا دشمن سمجھتے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کی نفرت، تعصب اورنسل پرستی کے خلاف ہیں۔

اس نے کہا کہ یہ ان کی اسٹوری نہیں، یہ آپ کی اسٹوری ہے، میڈیا آپ کی اسٹوری سننا نہیں چاہتا، یہی وجہ ہے کہ 33فیصد امریکی جھوٹی خبر کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور فیک نیوز کو عوام کا دشمن سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بائیں بازو کے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کا میڈیا مسائل حل کرنا نہیں چاہتا، وہ اپنا کھیل کھیل رہا ہے۔

News Code 1885270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =