خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کون سا شخص ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے گا، آج ملک میں معمولات زندگی متاثر ہیں، آج تشدد ہو رہا ہے، ہائی ویز اور راستے بند ہیں، لوگ گھروں میں بند ہیں۔ وزیراعظم کے ہر لفظ میں پالیسی ہوتی ہے، وزیر اعظم کے خطاب سے لگ رہا تھا کہ وہ باہر نکل کر لڑنے والے ہیں۔ جو ان لوگوں نے کہا یا نہیں کہا وہ وزیر اعظم نے کہہ دیا۔ وزیر اعظم کی کل کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میں اپنے ملک اور ریاست کی اہمیت جانتا ہوں، ہم ووٹ بینک کی بات نہیں کر رہے، ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے، آج ایوان میں وزیر اعظم کو یہاں ہونا چاہیے تھا، پاکستان کے عوام کی سوچ کے تحت آپ کو یہاں آکر بات کرنی چاہیے تھی۔

News Code 1885262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =