مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ، سعودی صحافی خاشقجی کے قتل اور اغوا کے منصوبے سے آگاہ تھا اور برطانیہ نے سعودی عرب سے اس منصوبے پر عمل پیرا نہ ہونے کی درخواست کی تھی۔ برطانوی کے مطابق سعودی صحافی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاشقجی سعودی عرب کی جانب سے یمن میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے تفصیلات منظر عام پر لانے والے تھے۔ ایک اور علیحدہ ذریعے نے اخبار کو بتایا کہ برطانیہ خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے سے تین ہفتے قبل ہی ان کے اغوا کے منصوبے سے آگاہ تھا اور برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس نے سعودی عرب کو اس مشن پر عمل پیرا ہونے سے منع کیا تھا۔ واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر سخت رسوائی اور ذلت کا سامنا ہے۔
برطانوی ذرائع کے مطابق برطانیہ، سعودی صحافی خاشقجی کے قتل اور اغوا کے منصوبے سے آگاہ تھا۔
News ID 1885199
آپ کا تبصرہ