مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کرکے مدرسے کے کمسن طالب علم کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں مدرسہ فریدیہ کے باہر طلبہ کھیل رہے تھے کہ مقامی ہندو لڑکے وہاں پہنچے ۔ انہوں نے بچوں کو گالیاں بکیں اور مارنا پیٹنا شروع کردیا۔تشدد کے نتیجے میں متعدد طالب علم زخمی ہوگئے۔ ایک طالب علم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق طالب علم کی شناخت محمد عظیم کے نام سے ہوئی جس کی عمر 8سال تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے طلبہ پر حملہ کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تمام ملزمان کی عمر بھی 12سال ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کرکے مدرسے کے کمسن طالب علم کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1885141
آپ کا تبصرہ