27 اکتوبر، 2018، 11:28 PM

ٹرمپ کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں

ٹرمپ کو علاقے کی صورتحال کا علم نہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کے حالات کا علم نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو علاقے کے حالات کا علم نہیں ہے اور ان کو علاقے کی تاریخ اور خطے کے عوام کی خصوصیات اور اسی طرح اس علاقے میں برسوں سے رونما ہونے والے واقعات و تبدیلیوں کا بھی علم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنے ملک کے عوام کے مفادات کی پروا کئے بغیر بعض دہشت گرد گروہوں کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کی بناپر امریکا کو علاقے میں جنگ میں الجھا رہے ہیں اور یوں وہ امریکی عوام کی شبیہ بگاڑنے کے ساتھ امریکی مفادات کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیان کا ذکرکرتے ہوئے جو انہوں نے وال اسٹریٹ جرنل میں دیا ہے کہا کہ افسوس کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف بے بنیاد اور غلط بیانات دینے کی عادت بنالی ہے۔

News ID 1885136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha