27 اکتوبر، 2018، 11:25 PM

اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد

اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد

پاکستان کے خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے۔ ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ،منفی پہلو کے بجائے مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے تمام جوڈیشل آفیسرز کو عدالتی فیصلے آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر صوبہ بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمدکی خبر بے بنیاد ہے ،جس چیز کی کوئی حقیقت نہیں اس پر جواب دینا مناسب نہیں۔

News ID 1885135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha