مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بحر مردار کے علاقے میں پکنک کے لیے جانے والی اسکول بس سیلابی ریلے کے زد میں آکر بہہ گئی ، بس پر استادوں اور بچوں سمیت 44افراد سوار تھے۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرکے 11بچوں کو بچالیا ہے۔
اردن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
News ID 1885106
آپ کا تبصرہ