25 اکتوبر، 2018، 9:34 PM

جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب چھوڑدیا

جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب چھوڑدیا

ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کی حکومت کے ہاتھوں وحشیانہ طور پر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب کوچھوڑدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کی حکومت کے ہاتھوں وحشیانہ طور پر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب کوچھوڑدیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمال خاشقجی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوگئےتاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ صلاح خاشقجی سعودی عرب سے کہاں گئے ہیں۔ادھر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا اہل خانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خاشقجی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکہ روانہ ہوئے ہیں، حالیہ مہینوں کے دوران اُن کے سعودی عرب چھوڑنے پر پابندی تھی۔رپورٹ کے مطابق صلاح خاشقجی کے پاس امریکہ اور سعودی عرب کی دہری شہریت ہے۔

واضح رہے کہ  سعودی عرب نےسعودی صحافی جمال خاشقجی کو2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا اورسعودی حکام نے 20 اکتوبر کو جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کی تھی جبکہ اس سے پہلے وہ سعودی صحافی کے قتل کا جھوٹ بول کر انکار کررہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

News ID 1885087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha