25 اکتوبر، 2018، 8:54 PM

پاکستانی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پاکستانی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔  اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی حتمی منظوری دے دی، جس کے تحت 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 5 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

News ID 1885078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha