25 اکتوبر، 2018، 4:37 PM

گھر کی تعمیر کیلئے باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے، عمران خان

گھر کی تعمیر کیلئے باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کھا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے چین سے سرمایہ کاری لائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کھا کہ 50  لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے چین سے سرمایہ کاری لائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائے گا اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں منتقل ہوگی جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا نیا پاکستان کا تصور یہ ہے کہ جن لوگوں کو پاکستان میں نوکریاں نہیں ملتی اور وہ باہر جاتے ہیں انہیں اپنے ملک میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا جتنا زیادہ آسان ہوگا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی ۔

News ID 1885068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha