24 اکتوبر، 2018، 9:08 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سکیورٹی دستوں نے نوگام علاقہ میں علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ کو محاصرے میں لینے کے بعد جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فوج اور مسلح افراد کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ 4 بھارتی فوجی اور پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ادھر کشمیر کے بعض علاقوں میں ہڑتال جاری ہے ۔

News ID 1885060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha