اگرشہدائے مدافعین حرم نہ ہوتے توآج اربعین کاعظيم الشان پیدل مارچ بھی نہ ہوتا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مدافع حرم شہداء کے بعض خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اگرشہدائے مدافعین حرم نہ ہوتے توآج اربعین کاعظيم الشان پیدل مارچ بھی نہ ہوتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مدافع حرم شہداء کے بعض خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اگرشہدائے مدافعین حرم نہ ہوتے توآج اربعین کاعظيم الشان پیدل مارچ بھی نہ ہوتا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حالیہ برسوں میں شیعہ مسلمانوں  کی قربانیوں اور فداکاریوں  کو عباسی دور کے شیعہ مسلمانوں کی قربانیوں سے مشابہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عباسی دور کے شیعہ مسلمانوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہرکو عظیم الشان قربانیاں  دیکر بچایا اور آج بھی شیعہ مسلمان عظیم الشان قربانیاں دیکر حرم ہائے اہلبیت علیھم السلام کی حفاظت کررہے ہیں۔اس دور کے شیعہ مسلمان اپنی جان کی قربانی پیش کرکے حضرت امام حسین (ع) کی زیارت کا راستہ کھولتے تھے اور آج آپ کے جوان بچے بھی فداکاری اور جاں نثاری کے بہترین نمونے پیش کرکے اہلبیت علیھم السلام کے روضوں کی حفاظت  کررہے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے دشمن روضہ مبارک کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن مدافعین حرم شہیدوں نے اہلبیت (ع) کے دشمنوں کو پسپا کرکے اہلبیت علیھم السلام کے روضوں سے دور کردیا۔

News Code 1885047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =