24 اکتوبر، 2018، 12:48 PM

کینیڈین گلوکار طیارے سے گر کر ہلاک

کینیڈین گلوکار طیارے سے گر کر ہلاک

کینیڈا کے پوپ گلوکار جان جیمس اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے پوپ گلوکار جان جیمس اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے 34 سالہ گلوکار جان جیمس اپنے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے اڑتے ہوئے طیارے کے ایک بازو پر کھڑے تھے۔ اس اسٹنٹ کے لیے انہوں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی تاہم گلوکار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

گانے کی عکس بندی کے لیے گلوگار کو لینڈ کرتے ہوئے ایک چھوٹے طیارے کے بازو پر چند قدم چلنا تھا تاہم گلوکار طیارے کے  پر پر چلتے ہوئے کافی آگے چلے گئے اور توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ گلوکاری سے قبل جان جیمس فضاء سے چھلانگیں لگانے کے ماہر تھے۔

News ID 1885042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha