مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے اعلی فوجی کمانڈر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت شام میں دوران جنگ گرفتار ہونے والے برطانوی شہریوں کو واپس لے۔ امریکی سپیشل او پی ایس کے کمانڈر میجر جنرل پیٹرک رابرسن نے برطانوی حکومت کو داعش کے عسکری ونگ کی رکنیت حاصل کرنے والے لندن کے شہریوں کو واپس لینے کا کہا ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے شام جاکر خانہ جنگی میں شرکت کرنے والے الشفیع اور الیگزنڈا کوٹے کی برطانوی شہریت منسوخ کردی ہے۔ برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ امریکہ میں دونوں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے بات کررہا ہے۔ داعش سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں الشفیع اور الیگزنڈا نے رواں برس اگست میں شام کی جیل سے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے متنازعہ دعوی کیا تھا کہ ان کی برطانوی شہریت چھینی جاچکی ہے۔ امریکی کمانڈر میجر جنرل پیٹرک کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سیرین ڈیموکریٹک فورس مشترکہ طور پر غیر ملکی جنگجوں کو واپس ان کی حکومتوں کے حوالے کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔
امریکہ کے اعلی فوجی کمانڈر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت شام میں دوران جنگ گرفتار ہونے والے برطانوی شہریوں کو واپس لے۔
News ID 1885011
آپ کا تبصرہ