مہر خبررساں ایجنسی جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 2سگے بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ مرید والا کے علاقے کھدر والا میں پیش آیا، مقتول نیک محمد اور طالب کو رات کے وقت سوتے ہوئے قتل کیا گیا۔پولیس نے دونوں بھائیوں کی لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 2سگے بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
News ID 1884991
آپ کا تبصرہ