مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہارمیں نامعلوم افراد نے تہوار میں شریک 2 درجن خواتین پر تیز دھار بلیڈ سے حملہ کر دیا۔ بہار کے ضلع جہان آباد کے علاقے ٹھاکر باری میں منعقدہ دسہرے کے میلے میں چند شرپسند افراد نے خواتین پر تیز دھار بلیڈ سے حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے سے زخمی ہونے والی خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور اکثر پر کمر کے نیچے حملے کیے گئے جس سے کچھ خواتین کی حالت بگڑ گئی۔ خواتین پر حملے کے بعد میلے میں افرا تفریح مچ گئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے زخمی خواتین کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔
واقع پر مقامی افراد نے انتظامیہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دسہرہ کے تہوار میں گزشتہ 2 سال سے خواتین پر اس طرح سے حملے ہو رہے ہیں اور یہ سب جانتے ہوئے بھی انتظامیہ نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے۔
واضح رہے کہ تہوار کے دوران ہی گزشتہ روز بھارتی شہر امرتسر میں ریلوے ٹریک پر دسہرہ کی تقریب منانے والے سیکڑوں افراد مخالف سمت سے آنے والی 2 ٹرینوں کی زد میں آگئے تھے، جس کے نتیجے میں 61 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ