پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگ لی

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کےلیے امتحان ہے، اسحاق ڈار کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے۔اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور آٓمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب اسحاق ڈار کے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم اسحاق ڈار کے اہل خانہ کی جانب سے اس بات کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا جا رہا ہے۔ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار اس سلسلے میں گزشتہ دنوں لندن میں ہوم آفس کے دفتر انٹرویو کیلئے بھی گئے تھے۔اسحاق ڈار کے اہل خانہ کا ان کی سیاسی پناہ کی درخواست کی تردید یا تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسحاق ڈار برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم ہیں۔

News Code 1884946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =