20 اکتوبر، 2018، 5:54 AM

اسلام آباد میں ٹرین حادثے میں دو بچوں سمیت 3افراد ہلاک

اسلام آباد میں ٹرین حادثے میں دو بچوں سمیت 3افراد ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرین حادثے میں ایک ہی گھر کے دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹرین حادثے میں ایک ہی گھر کے دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹرین حادثہ اس موقع پیش آیا جب دونوں اطراف سے ریل گاڑیاں آگئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اس وقت ریلوے لائن پر موجود تھےجو ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بچے قریبی آبادی کے رہائشی تھے جبکہ دونوں ٹرینوں میں سےایک راولپنڈی سے اسلام آباد جبکہ دوسری اسلام آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی ۔

News ID 1884937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha