18 اکتوبر، 2018، 8:12 PM

ایرانی وزارت خارجہ کا جزیرہ نما کریمیا کے حادثے پر ہمدردی کا اظہار

ایرانی وزارت خارجہ کا جزیرہ نما کریمیا کے حادثے پر ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس کے زير کنٹرول جزیرہ نما کریمیا میں بم دھماکے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمداردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روس کے زير کنٹرول جزیرہ نما کریمیا میں بم دھماکے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمداردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں بےگناہ افراد کو نشانہ بنایا گيا ۔ واضح رہے کہ روس کے زیر انتظام کریمیا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1884896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha