مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی جدید پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی عدالت کےدو فیصلوں کے سراسر خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسانی امور کے متعلق اجناس اور اشیاء کی تجارت اور اختلافات کو تشدید کرنے سے پرہیز عالمی عدالت کے دو اہم فیصلے ہیں جن کی امریکہ سراسر خلاف ورزی کررہا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی حکومت کی ایرانی عوام کے ساتھ دشمنی آشکار اور نمایاں ہے اور ایرانی عوام نے بھی امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکہ کی جدید پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی عدالت کےدو فیصلوں کے سراسر خلاف ہیں۔
News ID 1884891
آپ کا تبصرہ