مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہایکومیس نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیش نظر سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے نہیں آتا تب تک سعودی عرب کا دورہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ اس نے کہا کہ سعودیہ نے بیان صادر کرنے کا اعلان کیا ہے لہذآ سعودی عرب کے اس بیان کے بعد دیکھا جائےگا کہ دورہ کرنا مناسب ہے یا نہیں ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیش نظر سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1884884
آپ کا تبصرہ