مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کہ 24 گھنٹے کے اندر ترک قید خانے سے امریکی پادری کا وائٹ ہاؤس پہنچنا معمولی بات نہیں۔ یہ بہت بڑا اقدام ہے اور اس کے نتیجے میں ترکی کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق رہائی کے بعد ترکی میں2 سال قید رہنے والے امریکی پادری برنسن اوول آفس میں امریکی صدرٹرمپ سے ملے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعا کی۔ امریکی پادری اینڈریو برنسن نے اپنی رہائی کے حصول کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے ترکی پر ٹھوس دباؤ ڈالنے پر اظہار تشکر کیا۔
ذرائع کے مطابق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برنسن نے کہا کہ ہم انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے کوشش کی۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر ترک قید خانے سے وائٹ ہاؤس پہنچنا معمولی بات نہیں۔ یہ بہت بڑا اقدام ہے اور اس کے نتیجے میں ترکی کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے پادری کی رہائی کے حوالے سے ترکی کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کی تردید کی اور کہا کہ برنسن کو رہائی دلانے کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا، برنسن کی رہائی پر ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کا شکریہ بھی ادا کیا۔برنسن کی رہائی سے امریکہ اور ترکی کے درمیان جاری تلخ سفارتی تنازع ختم ہوا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر برنسن کو دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات کے تحت سزا ہوتی تو اْنھیں 35 برس قید ہو سکتی تھی۔
آپ کا تبصرہ