5 اکتوبر، 2018، 8:55 PM

بھارتی فضائیہ کا جہاز تربیتی پرواز کے دوران گر گیا

بھارتی فضائیہ کا جہاز تربیتی پرواز کے دوران گر گیا

بھارتی ایئر فورس کا جہاز ریاست اتر پردیش میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا جبکہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا جہاز ریاست اتر پردیش میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا جبکہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ میں بھارتی فضائیہ کے 2 پائلٹس ایئر فورس ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں فلائٹ پریکٹس کر رہے تھے۔ طیارہ اتر پردیش میں محو پرواز تھا کہ اسی دوران اس میں تکنیکی خرابی ہوئی اور یہ کھیتوں میں جاگرا۔ حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی دونوں پائلٹس بحفاظت طیارے سے نکل گئے جبکہ طیارہ کھیتوں میں گرنے کے باعث کوئی اور جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے کو حادثہ جمعہ کی صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

News ID 1884543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha