مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوارریاست اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے قریب کوشی نگر کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے نے آج صبح معمول کے مشن پر گورکھپور ائرپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ’کورٹ آف انکوائری‘ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حادثے میں طیارہ کا پائلٹ محفوظ رہا۔
آپ کا تبصرہ