3 اکتوبر، 2018، 3:00 PM

پاکستانی آرمی چیف 3 روزہ دورے پراردن پہنچ گئے

پاکستانی آرمی چیف 3 روزہ دورے پراردن پہنچ گئے

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پراردن پہنچ گئے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ دورے پراردن پہنچ گئے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شاہ عبداللہ اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جبکہ شاہ عبداللہ نے پاکستانی آرمی چیف کوآرڈرآ ف دی ملٹری میرٹ عطاکیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت پیشرفت کاخیرمقدم کیاجائے گا۔ جنرل باجوہ نے مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں اور دفاعی تعلقات میں تعاون کی پیشکش کی جس پر اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ان کی پیشکش پرشکریہ اداکیا۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی، دفاعی پیداوار، تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

News ID 1884479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha