مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ فلسطین میں طاقت کا استعمال بلا جواز اور مجرمانہ اقدام ہے۔ ہم اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا حق حاصل ہے۔ قابض فوج نہتے اور بے گناہ فلسطینی مظاہرین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 500سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ترکی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
News ID 1884478
آپ کا تبصرہ