مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے نو منتخب صدر برہم صالح نے عادل عبدالمہدی کو عراق کی نئي کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ عادل عبدالمہدی ایک مہینے کے اندر اندر کابینہ تشکیل دینے اور وزراء کی معرفی کے پابند ہوں گے ۔ عادل عبدالمہدی عراق کے تجربہ کار سیاستداں ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔برہم صالح کردستان میہنی اتحاد کے امیدوار تھے۔اس سے قبل عراق کے صدارتی امیدواروں میں کوئی بھی امیدوار پارلیمنٹ کے نمائندوں کی دو تہائي آراء حاصل نہیں کرسکا جس کی وجہ سے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ، لیکن کردستان ڈیموکریٹ پارٹی نے دوسرے مرحلے میں اپنے امیدوارفواد حسین کو انتخاب لڑنے سے روک دیا جس کے بعد برہم صالح عراق کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
عراق کے نو منتخب صدر برہم صالح نے عادل عبدالمہدی کو عراق کی نئي کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
News ID 1884466
آپ کا تبصرہ