1 اکتوبر، 2018، 8:07 PM

کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ

کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ

کینیڈا، امریکہ، میکسیکو، نافٹا کے متبادل آزاد تجارتی معاہدے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا، امریکہ، میکسیکو، نافٹا کے متبادل آزاد تجارتی معاہدے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ امریکہ ، کینیڈا، میکسیکو کے درمیان ہونے والا نیا معاہدہ یو ایس ایم سی اے 25 سالہ پرانے معاہدے نافٹا کا متبادل ہوگا۔ نئےمعاہدے کے تحت تینوں ممالک کو آزاد مارکیٹ، شفاف تجارت اور معاشی ترقی ملے گی۔ کینیڈین وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا تجارتی معاہدہ، کینیڈا کے لئے اچھا دن ہے، جبکہ میکسیکن وزیرخارجہ نے بھی نئے تجارتی معاہدے کو میکسیکو اور نارتھ امریکہ کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ تینوں ممالک کے درمیان نافٹا میں بہتری کیلئے ایک سال سے مذاکرات جاری تھے۔

News ID 1884434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha