پاکستان کا سعودی عرب سے 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب سی پیک پروجیکٹ میں تیسرا اسٹریٹجک پارٹنر ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب سی پیک پروجیکٹ میں تیسرا اسٹریٹجک پارٹنر ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ اس بات کا انکشاف تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ حکومت میں آنے کے صرف ایک مہینے بعد ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ صرف اور صرف عمران خان اور ان کی ٹیم کی مستعد پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس اقتصادی پیکیج کے تحت سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی تعمیرکرے گا۔

News Code 1884153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =