لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح جھڑپ کے دوران 22 افراد ہلاک و زخمی

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 9 افراد ہلاک  اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔لیبیا کے طبی ذرائع کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں تازہ ترین مسلح جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں ایئر پورٹ کے قریب صلاح الدین محلہ میں ہوئی ہیں۔

News Code 1884135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =