15 ستمبر، 2018، 5:47 PM

پاکستان کے وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان میں صدر اشرف غنی اور ہم منصب سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان میں صدر اشرف غنی اور ہم منصب سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان صدر کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں دو طرفہ تجارتی امور، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار، بارڈر منیجمنٹ اور جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی بندش سمیت دیگر اہم امور شامل تھے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کی۔ افغان ہم منصب سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی بڑی گنجائش ہے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

News Code 1883984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha