مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں جسمانی معذوری کی شکار 60 خواتین نے صحافت کو بطور کیریئر اختیار کرتے ہوئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔ اطلاعات کے مطابق 60 معذور خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے نئے مواصلاتی نیٹ ورک سے وابستہ ہوکر بطور رپورٹر مختلف شعبہ جات کی رپورٹنگ کررہی ہیں۔
یہ پلیٹ فارم رواں سال کے وسط میں بنایا گیا تھا اور اب تک مذکورہ صحافیوں کی 80سے زائد خبریں اور آرٹیکلز شائع ہوچکے ہیں۔ منصوبے کی تعلیمی کنسلٹنٹ سیلن ڈوگن نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہے جس کا مقصد معذوروں کے لیے میڈیا کی طاقت کو بڑھانا ہے۔ ڈوگن کے مطابق ان معذور خواتین کا میڈیا میں آنے سے قبل کوئی صحافتی تجربہ نہیں تھا تاہم انہیں تربیت دے کر اس شعبے میں اپنے لوہا منوانے کا ایک موقع دیا گیا ہے اور ان کی شائع شدہ خبریں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ