مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع جیمس میٹس غیر اعلانیہ دورے پر آج کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سمیت اعلیٰ افغان حکام سے ملاقات کریں گے اور امریکی فوج کے دستوں سے اہم خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ افغان جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی یاد میں منعقد کردہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کے اچانک دورہ افغانستان میں امریکی بحریہ کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف بھی ہمراہ ہیں۔ تینوں اعلیٰ امریکی حکام نے کابل پہنچتے ہی افغانستان میں نیٹو کے نئے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ