3 ستمبر، 2018، 8:56 PM

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک 10کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرےگا

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک 10کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرےگا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پینےاور زرعی پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے 10کروڑ ڈالر کا قرضہ پاکستان کو مہیا کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پینےاور زرعی پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے 10کروڑ ڈالر کا قرضہ  پاکستان کو مہیا کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے ، یہ قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔ اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے۔ آبی وسائل کی بہتری کے لیے بینک کی طرف سے بلوچستان حکومت کو رقم فراہم کی جائے گی ۔

بلوچستان میں آبی وسائل کی بہتری اور نہری نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دریائے ژوب اور ملا سے پانی کی ترسیل بہتر کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتا یا گیا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

News Code 1883639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha