31 اگست، 2018، 5:41 PM

پاکستانی وزير اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات

پاکستانی وزير اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دو روزہ  دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج پاکستانی وزیر اعظم عمران خان  سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ کار ، خطے میں امن و سلامتی  ، اسلامی ممالک کے مسائل اور دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کے دیگر اعلی حکام سے بھی عالمی اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی حکام نے ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف ایرانی تعاون ، مستضعفین کی حمایت اور خطے میں امن و سلامتی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا۔

News ID 1883543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha