28 ستمبر، 2012، 11:31 AM

اسلامی جمہوریہ ایران

ایرانی وزیر خارجہ کی مختلف ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی مختلف ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقات

مہر نیوز/28 ستمبر2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں لیبیا، پاکستان، جارجیا، یوکرائن اور بلاروس کے وزراء خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے نیویارک میں  لیبیا، پاکستان، جارجیا، یوکرائن اور بلاروس کے وزراء خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص شام کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کی کوششوں سے آگاہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزير خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کے دوران اقتصادی ، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔                                                                                                                               

News ID 1706936

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha