31 اگست، 2018، 11:45 AM

ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے باعث ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے باعث ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دنیا بھرمیں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور مختلف ممالک میں اس کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے اب وہ مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا جس کے لیے وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسی ضمن میں پاکستان بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج جاری ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

News Code 1883531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha