افغانستان میں 70 طالبان اور 25 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 70 سے زائد طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 70 سے زائد طالبان دہشت گرد بھی  مارے گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق صوبہ فریاب میں کونسل کے ایک رکن نادر سعید نے بتایا کہ افغان فوج کا ایک قافلہ صوبائی دارالحکومت میمنہ کی جانب رواں دواں تھا کہ اسے طالبان دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، حملہ اس قدر شدید تھا کہ دو درجن سے زائد فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ صوبائی کونسل کے ایک اور رکن عبدالباقی ہاشمی کا کہنا ہے کہ حملہ آور جاتے ہوئے 16 اہلکاروں کو یرغمال بناکر لے گئے اور سرکاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

ادھر افغان فوج کا کہنا ہے کہ 380 اہلکاروں پر مشتمل شاہین یونٹ کے قافلے پر حملہ کرنے والوں کو فضائیہ اور زمینی فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 73 طالبان دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ضلع قیصر کے طالبان سربراہ ملا شیرین گل سمیت 6 کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

News Code 1883462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =