27 اگست، 2018، 10:36 AM

پوپ فرانسیس بچوں کے جنسی استحصال سے آگاہ تھے

پوپ فرانسیس بچوں کے جنسی استحصال سے آگاہ تھے

معروف قدامت پسند پادری نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسیس پادریوں کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال کے بارے آگاہ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ معروف قدامت پسند پادری نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسیس  پادریوں کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال کے بارے آگاہ تھے۔ شاطلاعات کے مطابق کیتھولک کلیسا کے انتہائی قدامت پرست آرچ بشپ کارلو ویگانو نے پاپائے روم پر نیا زبانی حملہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پوپ فرانسس کو کلیسائی شخصیات کی طرف سے کیے جانے والے بچوں کے جنسی استحصال کے سکینڈل کی خبر تھی۔ انہوں نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب پاپائے روم آئرلینڈ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ کئی عشروں تک مختلف ممالک میں کلیسائی شخصیات کی طرف سے بچوں سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ رہے ہیں۔ ویگانو نے اتوار کے روز شائع ہونے والے اپنے گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط میں پوپ فرانسس سے عہدے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کئی عشروںسے کلیساکی مذہبی شخصیات کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے شرمناک حقائق کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

News ID 1883420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha